سعادت عمرہ کیلئے روانگی

   

بچکنڈہ /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ کا وفد عمرہ کیلئے روانہ ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائد شیخ پاشاہ شیخ انور سعادت عمرہ کے سفر پر گئے واضح رہے کہ شیخ پاشاہ کو بچکنڈہ کے اردو صحافیوں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ہے ۔ نمائندہ سیاست حافظ شیخ محسن نمائندہ رہنمائے دکن شیخ آصف نے شیخ پاشاہ کانگریس قائد سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور تہنیت سے نوازا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اسی طرح بچکنڈہ کے اہم قائدین جناب اسعد علی سینئیر قائد بی آر ایس پارٹی جناب کلیم پٹیل سینئیر بی آر ایس قائد شیخ حسین سابقہ چیرمین ہائی اسکول بچکنڈہ کے علاوہ رشتہ دار دوست احباب نوجوان ملت شیخ پاشاہ کے مکان پر ملاقات کی اور خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تہنیت سے نوازا گیا ۔ شیخ عبداللطیف محمدیہ مسجد صدر شیخ جعفر سابقہ وارڈ ممبر شیخ احمد شیخ انصار نے بھی شال پوشی کی ہے ۔

زکوۃ کا اجتماعی نظم
دیورکدرہ /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی اوٹکور کے جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماع زکوۃ فطرہ نظم کیا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عیدالفطر کی خوشیوں میں غریب و غرباء اور مساکین کو بھی شامل کرنا ہے لہذا اجتماعی تقریب کا نظم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدقات اور فطرہ کی رقم کو جمع کروائیں تاکہ اجتماعی طور پر تقسیم کیا جائے ۔