حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں نرسیس کے تقررات کیلئے ریکروٹمنٹ مہم کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے محکمہ لیبر ایمپلائمنٹ ٹریننگ اینڈ فیکٹریز کے تحت کام کرنے والے ادارہ نے کوالیفائیڈ نرسیس سے درخواست طلب کی ہیں۔ میان پاور کمپنی کی جانب سے انٹرویوز کا اہتمام کیا جائے گا۔ سعودیہ اور متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ نرسیس کے طور پر خدمات انجام دینے کیلئے کم از کم دو سالہ تجربہ اور گذشتہ دو برسوں میں کلینیکل نرسنگ کیئر میں خدمات انجام دینا لازمی رہے گا۔ نرسیس کیلئے تنخواہ ماہانہ ایک لاکھ 15 ہزار تا 2 لاکھ 30 ہزار رہے گی اور یہ اسپیشالیٹی، کام کا تجربہ اور ہاسپٹل یا کلینک کی بنیاد پر ہوگی۔ امیدواروں کو آجر کی جانب سے رہائش کی سہولت کے علاوہ ٹیکس فری سیلری، ہیلت انشورنس اور سالانہ چھٹی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات، انٹرویو اور رجسٹرڈ کرانے کیلئے ای میل آئی ڈی [email protected] یا فون نمبر 8919047600 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔1