سعودیہ میں آبشاروں اور پہاڑی غاروں پر مشتمل پارک

   

ریاض: سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کی الریث گورنری میں واقع ضال پارک جبل القہر کے قلب میں ایک ایسا عالی شان قدرتی مقام ہے جس کی طرف سیاح دور دور سے کھچے چلے آتے ہیں۔قدرتی اور فطری حسن کواپنی آغوش میں لینے والے اس پارک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پہاڑی غاروں اور آبشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضال پارک ایک ایسی ریزورٹس ہے جس کی قدرتی دلکشی اور حسن اپنی مثال آپ ہیں۔اس پارک کا شمار جازان کے خوبصورت ترین قدرتی مقامامات میں ہوتا ہے۔ یہ مقام وادیوں، پہاڑوں، سطح مرتفع اور میدانی علاقوں کے حسین امتزاج کے ساتھ ساتھ اہم تاریخی ورثے کا بھی امین ہے۔جنوب مغربی سعودی عرب میں ضال پارک کے حیرت انگیز مناظر نے فوٹوگرافر علی الریثی کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو گھنے جنگلات، عرعر کے درختوں اور جنگلی زیتون کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے خواہاں تھے۔انہوں نے کہا کہ ضال پارک ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سال بھر موسم ٹھنڈا رہتا اور کثرت کیساتھ بارشیں ہوتی ہیں۔سرسبز اور لہلاتے کھیت اس پہاڑی علاقے کے باشندوں کی عظمت اور مہارت کی نشاندہی کرتے ہیں جنہوں نے اونچے پہاڑوں کو زرعی کھیتوں میں بدل دیا۔ کسان ہر قسم کے اناج، سبزیاں، پھل اور خوشبودار پودے کاشت کرتے ہیں۔سال بھریہاں پر موسلا دھار بارشیں ہوتی رہتی ہیں۔