سعودیہ میں قید فلسطینیوں،اردنیوں کے مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

   

ریاض : سعودی عرب میں اڑھائی سال سے جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کیخلاف جاری مقدمات کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی قیدیوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین خضر المشائخ نے ایک بیان میں کہا کہ الریاض کی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ان کے خلاف مقدمات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے ان کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔