سعودیہ ورلڈ اکنامک فورم کے اپریل 2024 خصوصی اجلاس کا میزبان

   

ریاض: سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2024 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو ہو گا۔ جس میں بین الاقوامی تعاون، شرح نمو اور توانائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں منعقدہ خصوصی مباحثے ’سعودی عرب مستقبل کا دھارا‘ میں حصہ لے رہے تھے۔الابراہیم نے مزید کہا کہ درپیش مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سعودی وڑن 2030 ترتیب دے کر نافذ کیا گیاسعودی عرب اس کی بدولت طاقتور بنا اور مستقبل میں مزید بہتر ہو گا۔وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی پیداواری اور اقتصادی مسابقت کی استعداد بڑھانے کیلئے سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔