سعودیہ کا ایران مخالف مضبوط موقف پر زور :عادل الجبیر

   

ریاض ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے شہر اوساکا میں حال ہی میں منعقدہ گروپ 20 کے سربراہ ا جلاس کے موقع پر کئی ایک عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الریاض ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتا ہے۔سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد جواد ظریف نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلما ن نے ایران کو اس کی موجودہ جارحانہ پالیسیوں سے باز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے بارے میں کوئی مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو وہ کشیدگی کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔