سعودی اور امریکہ کے درمیان ایران مخالف اقدامات پر اتفاق

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران رابرٹ مالے کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی،جس میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤ ںکے خلاف تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک نے خطے میں ایرانی کارروائی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تعاون کے فروغ، ایران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔