شہزادہ خالدبن سلمان کا وزیردفاع کے طور پرتقرر
ریاض۔مذکورہ مملکت برائے سعودی عربیہ کے بادشاہ اور خادمین الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود نے منگل کے روز ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیاہے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق‘ شاہ سلمان نے شاہی حکم جاری کیاہے کہ محمد بن سلمان گورننس کے بنیادی قانون کے ارٹیکل(56)کے استثنیٰ کے طورپر ولی عہد اور وزیراعظم ہوں گے۔
وہیں شاہی فرمان میں شہزادہ خالد بن سلمان کا وزیر دفاع کے طور پر تقرر بھی شامل ہے
ایک اورشاہی فرمان میں‘ بادشاہ نے ولی عہدکی سربراہی میں وزرا کی کونسل کی تشکیل نو کی ہے۔
کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل وزراء کی تشکیل نو کے متعلقہ شاہی فرمان کے تحت احکاما ت دئے ہیں اور جومفاد عوام کی بنیاد پر ہے۔
مندرجہ ذیل وزرا ء کونسل
شہزادہ عہد محمدبن سلمان بن عبدالعزیز السعود ‘ ولی عہد اور وزیراعظم
شہزادہ منور بن موتائب بن عبدالعزیز السعود مملکتی وزیر
شہزادہ ترک بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود وزیر توانائی
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبعدالعزیز السعودمملکتی وزیر
شہزادہ عبدالعز یز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز السعوداسپورٹس منسٹر
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود داخلی وزیر
شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز السعود نیشنل گارڈ وزیر
شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود وزیردفاع
شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز بن فیصل بن فرحان السعود خارجی وزیر
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود وزیر ثقافت
شیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد بن ابراہیم ال الشیخ مملکتی وزیر
ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن ال الشیخ وزیراسلامی امور‘ کال اینڈ گائیڈنس
ڈاکٹر ولیدبن محمد السامانی وزیرانصاف
ڈاکٹر مطالب بن عبداللہ النفیسا مملکتی وزیر
ڈاکٹر مسعود بن محمد الائبان مملکتی وزیر
ڈاکٹر ابر ابراہیم بن عبدالعزیز الصاف مملکتی وزیر
ڈاکٹریوفین بن فوزان بن محمد الرابیہ وزیر حج وعمرہ
ڈاکٹر اسام بن سعد بن سعید مملکتی وزیربرائے شوریٰ کونسل امور
ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی کمرشیل وزیر اور انچارج منسٹر برائے انفارمیشن
محمد بن عبدالملک الشیخ مملکتی وزیر
انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفدہلی‘ وزیر ماحولیا ت‘ پانی او رزراعت
خالد بن عبدالرحمن العسییٰ مملکتی وزیر
عدیل بن احمد الجوبیر مملکتی وزیرخارجی امور
مجید بن عبداللہ بن حامد الہوگوئیل وزیربلدی اور دیہی امور اور ہاوزنگ
محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیز الجادن وزیرفینانس
انجینئر عبداللہ بن امیرالسواہا وزیر کمیونکشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی
انجینئر احمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجہی وزیر انسانی وسائل اورسماجی ترقی
ڈاکٹر حماد بن محمد بن حماد الشیخ مملکتی وزیر
بند بن ابراہیم بن عبداللہ الخرویاف وزیرحت اور معدنی وسائل
انجینئر صالح بن ناصر ال علی ال جاسیر وزیرٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات
احمد بن عقیل الخطیب وزیر ٹورازم
فیصل بن فدل بن محسن الابراہیم وزیرمعاشیت اورمنصوبہ بندی
فہدبن عبدالرحمن بن دحیس ال جلاجل وزیرصحت
یوسف بن عبداللہ بن محمد البنایان وزیرتعلیم
جب سے محمدبن سلمان نے 2017میں ولی عہد کامنصب سنبھالا ہے‘ انہوں نے مملکت میں سلسلہ وار قانونی‘ سیاسی‘ سماجی اور معاشی تبدیلیاں لائی ہیں۔
ان تبدیلیوں کی وجہہ سے مملکت کی سماجی اور اقتصادی کشادگی ایک حکمت عملی کے طورپر ہوئی ہے جس کامقصد اسے 2030تک ایک عالمی اقتصادی اورسیاسی مرکز میں تبدیل کرنا ہے‘ جیسا کہ نوجوان ولی عہد کے وژن میں بیان کیاگیاہے۔