سعودی دولہے کا ’رونالڈو اسٹائل‘ میں شادی پر خوشی کا اظہار، ویڈیو وائرل

   

ریاض: ایک سعودی شہری نے اپنی شادی پر خوشی کا اظہار النصر فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے اسٹائل میں کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ المرصد ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعودی دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے نکل کر اس طرح کے ایکشن کر رہا ہے جس طرح رونالڈو اسٹیڈیم میں گول کرنے کے بعد خوشی کے اظہار میں کرتے ہیں۔سعودی دولہا نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگائی، پھر اچانک چھلانگ لگا کر اپنے دونوں ہاتھ اور پیر پھیلا دیے اور رونالڈو ایکشن کرنے لگا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے تحریر کیا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ دولہا کا اپنی زندگی میں پہلا گول تھا۔