سعودی راجدھانی میں اسٹیج پر مظاہرہ کرنے والے تین مظاہرین پر چاقو سے حملہ۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ پیشکش کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے قدآمت پسند ملک میں سیر وتفریح کا فروغ تھا۔
ریاض۔میڈیاذرائع کے مطابق سعودی عرب کی درالحکومت میں ایک شخص نے راست شوکے دوران مظاہرہ کرنے والے تین لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا‘ میڈیا ذرائع نے مزیدکہاکہ متاثرین کی حالت بہتر ہے۔

پیر کے روز ملک کے سرکاری ٹیلی ویثرن میں دیکھائے گئے فوٹیج میں شخص کی شناخت 33سالہ یمنی کے طور پر ہوئی ہے‘

جو ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں نصب اسٹیج پر تھیٹر ٹیم کی جانب سے پیش کئے جانے والے میوزیکل پروگرام کے دوران دوڑتا ہوا ہے آتا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے کہاکہ متاثرین میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں کو ”اوپری زخم“ ائے ہیں طبی جانچ کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

ایک ویڈیو جو کو الخبریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسٹیج کی طرف دوڑ کر آتا ہے جہاں پر ایک گروپ اپنا مظاہرہ پیش کررہا ہے اور پھر وہ زمین پر دھڑام سے گرجاتا ہے کیونکہ کوئی اس کا تعقب کررہاتھا

https://twitter.com/sotiridi/status/1193986266645368832

ایک دوسرے ویڈیومیں دیکھا گیا ہے کہ حملہ جیسے ہی اسٹیج پر پہنچتا ہے‘ مظاہرین پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

حملے کا مقصد اب تک واضح نہیں ہوا ہے۔کنگ عبداللہ پارک ان کئی تقریب گاہوں میں سے ایک ہے جہاں پر پچھلے دوماہ سے سیر وتفریح کا تہوار کے طور پرحکومت کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک کی معیشت کو تیل سے تبدیل کیاجاسکے۔

ریاض کی تہواروں پر مشتمل ویب سائیڈ نے کہاکہ مذکورہ پیشکش جوپارک میں ہے اس میں راست پروگرام او رمیوزیک کے لئے‘ لائٹ تنصیبات‘ وال کلمبنگ‘ اور زیب لاننگ بھی شامل ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے ماضی میں جس سماجی پلیٹ فارم پر امتناعات عائد کئے گئے تھے جس میں نرمی لانے کاکام کیاہے۔

مذکورہ جی ای انتظامیہ نے کہاکہ وہ 64بلین ڈالر مذکورہ شعبہ میں آنے والے دنوں میں سرمایہ لگانے کی تیاری کررہے ہیں۔

مگر سعودی عہدیداروں نے متنبہ کیاہے کہ قدامت پسند معاشرے میں اس طرح کے اصلاحات خطرہ سے خالی نہیں ہیں۔

استنبول میں سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں صحافی جمال خشوگی کے پچھلے سال بے رحمانہ قتل کے بعد سے سعودی عرب کو اس کو انسانی حقوق کے معاملات پر عالمی نگرانی کاسامنا ہے