سعودی سرکاری وفد کی بغداد آمد

   

بغداد: عبوری وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی کی سربراہی میں سعودی سرکاری وفد عراق کے دار الحکومت بغداد پہنچ گیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عراقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر خالد بن بتال نجم نے سعودی وفد کا استقبال کیا ہے۔سعودی وفد میں وزیر صنعت و معدنیات بندر بن ابراہیم الخریف، سعودی اسٹینڈرڈ کے سربراہ سعد بن عثمانالقصبی، برآمدات کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عائض العتیبی اور سرمایہ کاروں کی نمائندہ شخصیات شامل ہیں۔سعودی وفد کے دورے کا مقصد سعودی، عراقی مشترکہ کونسل کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے مشترکہ تجارت، سرمایہ کاری، ترقیات اور امداد کے کاموں کو منظم کرنا ہے ۔دونوں ملکوں کے نمائندگان متعدد تجارتی اور سرمایہ کاری یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے ۔وفد کے ارکان عراقی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے نیز عراقی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی۔