سعودی سفارت کی سڑک کے نام کی تبدیلی کے لئے لاس اینجلس نے دیاووٹ”جمال خشوگی وئے“۔

,

   

واشنگٹن ڈی میں سعودی سفارت خانہ کے سامنے کی سڑک کا نام ”جمال خشوگی وئے“ پر تبدیل کرنے کے ایک سال بعد یہ فیصلہ سامنے آیاہے
متوفی صحافی جمال خشوگی کے اعزاز میں ”جمال خشوگی وئے“ کے نام پرسعودی سفارت خانہ کی سڑک کو موسوم کرنے کے لئے لاس اینجلس کونسل نے ووٹ دیاہے۔

واشنگٹن ڈی میں سعودی سفارت خانہ کے سامنے کی سڑک کا نام ”جمال خشوگی وئے“ پر تبدیل کرنے کے ایک سال بعد یہ فیصلہ سامنے آیاہے۔ لاس اینجلس میں مذکورہ سڑک کو سرکاری طور پر نامزد کرنے کی ایک عوامی تقریب سال کے آخر میں منعقد کی جائے گی۔

ایڈوکسی ڈائرکٹر برائے ڈاؤن کے ڈائرکٹر ریڈ جرار نے کہاکہ ان کے عزیزمیں نام رکھنے والی گلی ولشائربلیوارڈ میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے بالکل سامنے سے گذرتی ہے اور یہ”آزادی اظہار اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں خشوگی کے قتل کے لئے جوابدہی کے لئے ہمارے احتجاجی عزم کاثبوت ہے۔

جیسا کہ ہم جمال کی وارثت کااحترام کرتے ہیں‘ہم ایک مضبوط پیغام بھی دیتے ہیں کہ کچھ سکوں کے لئے سعودی حکومت کے پاس جائے کیلئے بھاگتے ہوئے بھی‘ ہم ان کے قتل کے ذمہ داروں کے لئے انصاف او راحتساب کے لئے لڑتے ہیں رہیں گے“۔

خشوگی کا 2اکٹوبر2018کو استنبول میں ان کے ملک کی سفارت خانہ کے اندر قتل کردیاگیا‘ اس کے بعد یہ معاملہ سب سے زیادہ زیر بحث اوراہم عالمی ایجنڈہ بنارہا ہے۔امریکی خفیہ ایجنسی کا ماننا ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا جس کی منظوری ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی حالانکہ وہ اس سے انکار کرتے رہے ہیں