سعودی شہری چار سال بعدکوما سے بیدار

   

ریاض : چاربرس کوما میں رہنے کے بعد بیدار ہونے والے سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’مملکت کا نقشہ ہی مکمل طورپر تبدیل ہوگیا ہے، خواتین سڑکوں پراعتماد سے گاڑی چلانے لگی ہیں جس کا تصوربھی نہیں تھا‘۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی شہری فارس ابوبطنین کا کہنا تھا کہ چار برس قبل یعنی 1441 ہجری میں اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ سفرکررہا تھا کہ اچانک گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں دونوں دوست موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔فارس کا مزید کہنا تھا کہ ’میری زندگی کے آثار بھی بہت کم تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ میرے زندہ رہنے کی امید صرف 9 فیصد ہے مگر رب تعالی کا فیصلہ کچھ اورتھا‘۔