سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

,

   

Ferty9 Clinic

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا ہندوستان آمد پر پرزور استقبال منگل کے روز ہی ہو چکا ہے اور بدھ کی صبح انھیں راشٹرپتی بھون میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس عمل کے بعد انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے ہندوستان اور سعودی عرب کے رشتوں کے بارے میں باتیں کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے رشتے بنے رہیں اور بہتر رہیں۔ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ایسا رہنا ضروری ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’پی ایم نریندر مودی اور صدر کے تعاون سے ہمیں یقین ہے کہ ہم سعودی عرب اور ہندوستان کے لیے حالات کو بہتر کرنے کا کام کریں گے۔‘‘