مذکورہ وزرات نے زوردیا کہ اس طرح کی اجازت کے لئے درخواست گذاروں کو مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہونا ضروری ہے اور انہیں صحت کے ایپ ’توکلنا“ پر ”امیونائزیشن“ کا موقف دیکھانا ہوگا۔
ریاض۔مملکت سعودی عربیہ (کے ایس اے) میں انتظامیہ نے روضہ اقدسؐ پر خواتین کی حاضری پر روک لگادی ہے‘ اس طرح اب یہ مردوں تک محدود ہے جو مذکورہ ایپ”ایتمارنا“ کے ذریعہ اور 30دنوں میں ایک مرتبہ ہے۔ عربی روزنامہ اوکاز کے بموجب‘ وہیں عورتیں صرف مسجد نبویؐ میں حاضری دے سکتی ہیں۔
مذکورہ وزرات نے کہاکہ مسجد نبویؐ میں فرض نمازوں کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیاگیاہے۔ اس رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ تاہم الروادہ‘ الشریفہ اور روضہ اقدس پر ”ایتمارنا“ ایپ کے ذریعہ پیشگی تحفظات درکار ہیں۔
مذکورہ وزرات نے زوردیا کہ اس طرح کی اجازت کے لئے درخواست گذاروں کو مکمل طور پر ٹیکہ لگائے ہونا ضروری ہے اور انہیں صحت کے ایپ ’توکلنا“ پر ”امیونائزیشن“ کا موقف دیکھانا ہوگا۔
پچھلے کچھ دنوں میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے‘ نومبر کے مہینے میں نچلے سطح پر پہنچنے کے بعد یہاں پر36معاملات درج ہوئے ہیں۔
اتوار 9جنوری کیر وز سعودی عربیہ میں کویڈ 19کے 3460سے زائد معاملات درج ہوئے جس کے بعد جملہ تعداد بڑھ کر 578,753تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی خبر ہے کہ اس سے متعلق ایک او رموت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد8,893.7تک پہنچ گئی ہے۔