سعودی عربیہ۔ شوہر کی دوسری شادی کا جشن بیوی نے منایا‘ ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

ریاض۔ ایک عورت نے سعودی عربیہ میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کاجشن منایا‘ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل بھی ہوا ہے۔ اس نے تحفہ بھی پیش کیاہے

https://twitter.com/hair4412/status/1304504434437824512?s=20

عورت کو تیاری کے لئے چار سال لگے
شادی کے ساتھ نیک تمنائیں اور قبولیت کااعتراف کرتے ہوئے مذکورہ عورت امہ عمر نے کہاکہ ذہنی طور پر اس کی تیاری کے لئے چار سال کا وقت لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عورت نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کے لئے ترغیب دی ہے۔

اس فیصلے کی وجہہ بتاتے ہوئے عورت نے کہاکہ پچھلے چھ سالوں سے وہ مدینہ میں رہ رہی ہیں اورکام کی وجہہ سے شوہر دوسرے شہر میں مقیم ہے۔

اس عورت نے نہ صرف بچوں کو اس شادی کو تسلیم کرنا یقینی بنایابلکہ بچے بھی اپنے والد کی دوسری شادی کے جشن میں شامل ہوئے ہیں۔

شادی کے بعد امہ عمر نے شادی کے لئے نہ صرف نیک تمناؤں کا اظہار کیابلکہ بطور تحفہ شہید بھی پیش کیا ہے

سعودی عربیہ میں شادی کا جشن
سعودی عربیہ میں دولہا اور دلہن علیحدہ طور پر شادی کا جشن مناتے ہیں۔ مردوں کا جشن شادی سادگی کے ساتھ ہوتا ہے۔ صرف چائے‘ کافی اور عشائیہ ہی دستیاب رہتا ہے۔

جشن کا وقت چار گھنٹوں سے بھی کم ہوتا ہے۔خواتین کے جشن میں گلوکارائیں‘ فوٹو گرافرس‘ ڈی جے اور دیگر چیزیں شامل ہوتے ہیں۔

تاہم کسی مرد کو اس جشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں رہتی ہے۔ تمام عملہ بھی عورتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

جب دولہا داخل ہوتا ہے اس وقت بھی تمام عورتیں سوائے دولہن کے خود کو برقعہ میں ڈھانک لیتے ہیں۔