سعودی عربیہ‘ لاک ڈاؤن میں نرمی‘ حج کے متعلق کوئی وضاحت نہیں

,

   

ریاض۔ سعودی عربیہ نے جمعرات کے روزعالمی وباء کویڈ19کے پیش نظر عید کے موقع پر نافد پانچ روزہ کے لاک ڈاؤن میں جمعرات کے روز نرمی لائی ہے۔

چوبیس گھنٹے کے کرفیو میں جزوی طو رپر نرمی لائی گئی ہے جو مقدس شہر مکہ کو چھوڑکر ہے جہاں بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق کویڈ19معاملات سب سے زیاد ہ ہے۔

اگر کسی کو گھر سے باہر جاناہے تو اس کے کئے حکومت کے ایک ایپ کے ذریعہ اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔

جب تک لاک ڈاؤن پوری طرح نہیں ہٹالیاجاتا ہے تب تک مرحلے وار اساس میں نرمی کے لئے مزید اقدامات اگلے کچھ ہفتوں میں اٹھائے جاسکتے ہیں۔

جولائی کے آخر میں ہونے والے سالانہ مقدس فریضہ حج کی ادائی اس سال ہوگی یا نہیں ہوگی اس پر اب تک کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

کرونا وائرس کے معاملات میں عرب دنیا کے دیگر ممالک میں سب سے زیادہ معاملے سعودی عربیہ میں سامنے ائے ہیں جو 78541مثبت معاملات اور425اموات پر مشتمل ہیں