سعودی عربیہ میں 2022کے دوران ایران کی برآمدت میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ رپورٹ

,

   

اہم برآمدت میں اسٹیل انگوٹوس‘ انگور‘ سوڈیم ہائیڈرواکسائیڈ اور دیگر شامل ہیں
تہران۔ ایران کی نیوز ایجنسی ائی آر ائی بی کی خبر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے درمیان ایران کے درآمدت کا سعودی عربیہ میں 2022میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے کسٹسم ایڈمنسٹریشن نے ہفتہ کے روز کہاکہ ایران کے نئے سال کے دوران جو 21مارچ کو آتا ہے سے یکم نومبر2022کے وقت کے دوران سعودی عربیہ کے لئے ایران کی درآمدت کی مالیت14.71ملین امریکی ڈالر کی ہے‘ جو ریاض کے 2016میں تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرلینے کے بعد ریکارڈ حد تک بڑی ہے۔

زنہو نیو ز ایجنسی کی خبرہے کہ اسی وقت کے دوران 2021میں تجارت لاگت 42,000امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔

ائی آر ائی بی کی رپورٹ کے مطابق اہم برآمدت میں اسٹیل انگوٹوس‘ انگور‘ سوڈیم ہائیڈرواکسائیڈ اور دیگر شامل ہیں۔

سال2022میں دو نوں ممالک کے درمیان میں بات چیت کے دوران شروع ہوئے تاکہ باہمی تعلقات کو بہتر بنایاجاسکے اورعلاقائی کشیدگی کو کم کیاجاسکے۔