ریاض۔ جدہ نژاد نیوز پیپر سعودی گزٹ کی خبر کے مطابق سعودی عربیہ نے ان لوگوں کے ورک ویزا کی منسوخی اور پیسوں کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا ہے جو انٹرنیشنل فلائٹس کی منسوخی کی وجہہ سے مملکت کا سفر کرنے سے قاصر رہے ہیں۔
مذکورہ منسوخی او رپیسوں کی ادائیگی 18مارچ کے روز جاری شاہی فرمان کی تاریخ سے اثرانداز ہونا تسلیم کیاجائے گا۔
اس کام کے لئے مذکورہ نیشنل انفارمیشن سنٹر‘ وزرات براے انسانی وسائل اورسماجی ترقی اور وزرات خارجی امور کو مامور کیاگیاہے۔
مملکت برائے سعودی عربیہ نے کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر تمام بین الاقوامی آڑانوں کو منسوخ کردیا ہے۔
ورلڈ او میٹر کے موجودہ تفصیلات کے مطابق سعودی عربیہ میں سی او وی ائی ڈی19کے جملہ 28656معاملات درج ہیں جس میں 191کی موت اور4476صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹے ہیں۔