سعودی عربیہ نے متحدہ عرب امارات اوردیگر 10ممالک پر لگے سفری امتناع کو کیابرخواست

,

   

ان ممالک سے آنے والے مسافرین کے لئے ضرورت پڑنے پر ادارہ جاتی قرنطین مشروط ہوگا
ریاض۔سعودی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مملکت سعودی عربیہ نے ہفتہ کے روز گیارہ ممالک کے مسافرین کو داخلے کی اجازت دی ہے جس کو کویڈ19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کیاتھا‘ اسکا آغاز30مئی سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات‘ جرمنی‘ ریاست متحدہ ہائے امریکہ‘ ائیرلینڈ‘ اٹلی‘ پرتوگال‘ یونائٹیڈ کنگ ڈم‘ سویڈن‘ سوئزر لینڈ‘ فرانس اور جاپان کے مسافرین کو ایس پی اے نے داخلی وزرات کے حوالے سے اتوار کے روز1بجے سے ملک میں داخلہ ہے۔

ان ممالک سے آنے والے مسافرین کے لئے ضرورت پڑنے پر ادارہ جاتی قرنطین مشروط ہوگا۔ اس کے لئے تمام وہ مسافرین جنھوں نے ٹیکہ نہیں لیاہے 7دن کی مدت کے ادارہ جاتی قرنطین پر عمل کریں اور کویڈ19کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک اہلیت والے ہیلتھ انشورنس پالیسی ساتھ رکھیں۔

متعدد ممالک میں وبائی صورتحال پر مبنی پبلک ہیلتھ اتھاریٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایاگیا ہے‘ جس میں کویڈ 19وباء پر ان ممالک میں بعض نے بہتر انداز پر قابو پانے کے اقدامات کاذکر کیاگیاہے۔

سفیر‘ سعودی شہری‘ میڈیکل عملہ او ران کے گھر والوں کو چھوڑ کر فبروری کے مہینے میں مملکت نے 20ممالک سے داخلہ بند کردیاتھا تاکہ کویڈ19وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

منسوخ کئے جانے والے 20ممالک میں یواے ای‘ فرانس‘ جرمنی‘ یو ایس اے‘ انڈونیشیاء‘ انڈیا‘ جاپان‘ ائیرلینڈ‘ اٹلی‘ پاکستان‘ برازیل‘ پرتوگال‘ مذکورہ یو اے‘ ترکی‘ ساوتھ افریقہ‘ سویڈین اور سوئس کافیڈریشن‘ لبنان اور مصرشامل تھے۔

اس امتناع میں وہ لوگ بھی شامل تھے جس کا تعلق دیگر ممالک سے مگر14دنوں کے وقت میں مذکورہ ممالک کا دورہ کرتے ہوئے سعودی عربیہ میں داخل ہوئے ہیں۔

سعودی عربیہ نے بیرونی ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں پر سے امتناع 17مئی کو ہٹادیاتھا اور سرزمین پر ہوائی اور سمندری راستے کے ذریعہ ملک کے دروازے کھول دئے تھے۔

اس ماہ کے ابتداء میں سعودی عربیہ نے کئی ممالک میں عدم استحکام اورسکیورٹی خدشات کے سبب اپنے شہریوں کو 13ممالک کے سفر کے خلاف انتباہ دیاتھا‘ اس کے علاوہ اس انتباہ کی وجوہات میں کویڈ وباء کاجاری رہنا اور نئے اسٹرین کے دوسرے ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیلنا بھی اس میں شامل تھا۔

مذکورہ جنرل اتھاریٹی برائے سیول ایویشن (جی اے سی اے) نے مسافرین سے کہاکہ وہ ان طریقہ کاروں پرعمل پیرا ہوجائیں جن کو نافد کیاگیاہے اور میکانزم‘ادارہ جاتی قرنطین کی پیش رفت پر عمل کریں۔