سعودی عربیہ نے ٹیکہ لئے ہوئے شہریوں کو بیرونی ممالک کے سفر کی منظوری دی

,

   

ریاض۔ کویڈ19کے ٹیکوں کی دونوں خوارکیں حاصل کرنے والے شہریوں کو سعودی عربیہ بیرونی ممالک کا 9اگست سے سفر کی اجازت دے گا‘ سعودی کی سرکاری پریس ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ سعودی عربیہ کے داخلی وزرات کا فیصلہ وائرس اوراس کے نئے وباء کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

اس فیصلے میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مستثنیٰ قراردیاگیا ہے جس کے پاس صحت کی ایک درست انشورنس پالیسی ہے‘ جس کو سعودی سنٹرل بینک(ایس اے ایم اے) کی جانب سے منظوری دی گئی ہے جو کویڈ19کے خطرات کے دائرے میں ہے۔

اس کے علاوہ اس کے دائرے اختیار میں وہ شہری نہیں ائے گے جس چھ ماہ قبل ہی وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں‘ اور وہ لوگ بھی شامل نہیں ہوں گے جس ٹیکہ کی دو خوارک لئے ہیں۔

وباء کے معاملات میں نمایاں کمی کے بعد 17مئی کے روز سعودی عربیہ نے شہروں پر سے سفری پابندیاں برخواست کی تھیں۔ کویڈ19وباء کی روک تھام کے لئے سلسلہ وار اٹھائے جانے والے اقدامات کے طور پرنفاذ پابندیوں کے ایک سال بعد اس کو برخواست کیاگیاتھا۔