سعودی عربیہ نے کویڈ 19کی نئی قسم جے این۔1کا پتہ لگانے کا کیااعلان

,

   

پبلک ہیلتھ اتھاریٹی (واقعہ)نے کہاکہ مقامی سطح پر وباء کے پھیلاؤ کی رفتار 36فیصد تک پہنچ گئی ہے
ریاض۔مملکت میں کویڈ 19کی ایک ذیلی قسم جے این۔1کی پتہ لگانے کا ایک روز قبل اعلان کیاہے۔

ایکس پر بات کرتے ہوئے ملکت کے پبلک ہیلتھ اتھاریٹی(واقعہ) نے کہاکہ مقامی سطح پر وباء کے پھیلاؤ کی رفتار 36فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کے ساتھ انتہائی نگہداشت کے داخلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

اتھاریٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئی قسم جے این۔1کو کویڈ 19کی شاخوں میں ایک سمجھا جاتا ہے او ریہ کہ پہلے سے موجودہ کویڈ19ٹیکوں میں حفاظتی تاثیر موجود ہے اورسخت اقدامات کی یا پھر تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے تمام پر زوردیاکہ وہ معتبر سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں

کویڈ کی قسم جے این۔1کیاہے؟۔


متغیرجے این۔1بی اے کی نسل سے ہے 2.86قسم‘ پروٹین میں 30سے زائد تغیرات کو لے کر گھومتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے منگل19ڈسمبر نے جے این۔1کی کویڈ19کی ایک ”دلچسپ قسم“ کے طور پردرجہ بندی کی ہے۔

مختلف حالتوں میں یہ زیادہ متعدی ثابت ہوا ہے‘ جس کے معاملات ہندوستان‘ چین‘ امریکہ اورسنگا پور میں درج ہوئے ہیں۔ مذکورہ تنظیم نے کہاکہ کویڈ کے دیگر اقسام کے ساتھ ساتھ جے این۔1سے موت او رشدید بیماری کے خلاف موجودہ ٹیکے تحفظ فراہم کرنے کے لئے جاری رہنے کی توقع ہے۔


جے این۔1کی عام علامتیں


بخار‘ ناک بہنا‘ گلے کی سوزش‘ سر درد‘پیٹ میں درد‘ اسہال


ڈبلیوایچ او نے مشورہ دیا


پرہجوم اور بند علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں


کھانسی اور چھینک کے وقت منھ پر ہاتھ رکھیں


باقاعدگی کے ساتھ ہاتھوں کی صفائی کریں


کویڈ اور فلوویکیسنوں کے متعلق باخبر رہیں‘ بالخصوص وہ لوگ جو کمزور ہیں


اگر بیمار کررہے ہیں تو گھر میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں کسی بھی شکایت سے آپ دوچار ہیں تومکمل میڈیکل چیک آپ کرانے کا بھی مشورہ ڈبلیو ایچ او نے دیاہے۔