ایران کے خارجی وزیر نے کہاکہ‘ اسلامی دنیا میں ایران اور سعودی عربیہ بہت اہمیت کے حامل مملکت ہیں
تہران۔ایران کے خارجی وزیر نے جمعرات کے روز کہاکہ سودی عربیہ کی جانب سے ملنے والے مفاہمت کے اشارے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ ان کے سیاسی اختلافات بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔
ائی ایس این اے نیوز ایجنسی‘ ڈی پی اے کی خبر کے بموجب مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ایران اور سعودی عربیہ اسلامی دنیا میں کافی اہمیت کے حامل مملکت ہیں جس کا تعاون خطہ میں امن واستحکام لائے گا۔
ایران کے متعلق پچھلے ہفتہ ولی عہد محمد بن سلمان کا لہجہ کافی مفاہمت والا تھا۔ انہوں نے ایک سرکاری ٹیلی ویثرن پر کہاکہ”آخر کا رایران ایک پڑوسی ملک ہے۔ اس کے لئے ہم تمام کو ایران ے ساتھ اچھے او رخصوصی تعلقات کی امید ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم چاہتے ہیں وہ ترقی کرے کیونکہ ایران میں سعودی عرب کے مفادات ہیں اور ایرانیوں کے سعودی عربیہ میں مفادات ہیں“۔ سنی سعودی عربیہ شیعہ ایران کو اپنا ایک روایتی دشمن تصور کرتے ہیں۔
اپنی داہائیوں قدیم سیاسی اور معاشی دشمنی یہ دونوں یمن‘ سیریا اور دیگر ممالک میں پس پردہ جنگوں کے ذریعہ طئے کررہے ہیں۔ تاہم حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے اثار نمایاں ہوئے ہیں۔
بغداد میں سعودی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان اس ماہ کے ابتداء میں بات چیت کی جانکاری کے بعد ولی عہد کے لہجے میں نرمی دیکھی گئی ہے۔