تہران۔ایران پریس ٹی وی کی جانب سے دی گئی خبر کے بموجب ایران نے سعودی عربیہ کے ساتھ معمول پر آنے والی بات چیت کو”عارضی“ طور پر معطل کردیاہے۔رپورٹ کے بموجب اگلے ہفتہ عراق میں منعقد ہونے والی بات چیت کو ”یکطرفہ اور عارضی“ طور پر ایرانی طرف سے معطل کردیاگیاہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے بموجب اس رپورٹ میں اس توقف کی وجوہات یا اگلی تاریخ کا کوئی ذکر نہیں کیاگیاہے۔
عراق کی جانب سے متعدد دور کی بات چیت کے لئے پیروی کرنے کے پیش نظر ایران نے جنوری میں تین سفیروں کو اسلامی کواپریشن آرگنائزیشن کے لئے وفد کے طور پر تین سفیروں کو روانہ کیاتھا تاکہ جدہ میں اپنی سرگرمیوں کو چھ سال کے توقف کے بعد بحال کیاجاسکے۔
سعودی عربیہ میں شیعہ عالم دین کو سولی پر چڑھائے جانے کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مشن پر احتجاج میں 2016میں پیش ائے حملے کے بعد سعودی عربیہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کردیاتھا