سعودی عرب اور امریکی کمپنی میںدفاعی معاہدہ

   

واشنگٹن/ ریاض /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکا کی دفاعی ا?لات اور اسلحہ تیار کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سعودی عرب کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جس کے تحت سعودی عرب ایک ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کا تھاڈ دفاعی نظام خریدے گا۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں تبدیلی کے بعد اسے سعودی عرب کی ضروریات کے مطابق دفاعی نظام میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ نئے معاہدے کے بعد اس معاہدے کی قیمت 5 ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو درپیش قابل یقین خطرات کے پیش نظر امریکی افواج کو سعودی عرب میں تعینات کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام خلیج میں ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے دوران بحری راستوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 2003 میں عراق جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی افواج کی سعودی عرب سے روانگی کے بعد اب یہ پہلا موقع ہو گا کہ سعودی عرب امریکی افواج کی میزبانی کرے گا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا 500 فوجیوں کی نگرانی میں سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائربیس پر فضائی دفاع کے لیے پیٹریاٹ میزائل تعینات کرے گا۔اس کے علاوہ امریکا کے منصوبے میں ایف 22 جنگی طیارے شامل ہیں جو ریڈار کی زد میں ا?ئے بغیر اپنا کام کر سکتے ہیں۔امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا مقصد حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر کرنا ہے، تاکہ خطے میں سامنے ا?نے والے نئے یقینی خطرات سے ہمارے فوجیوں اور ہمارے مفادات کا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔ سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ شاہ سلمان نے علاقائی سیکورٹی اور استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر
واشنگٹن /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ اور کینیڈا میں حکام نے شدید گرمی کے باعث تنبیہ جاری کردی۔

نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن اور وسط مغربی خطے میں ہیٹ ویو کے باعث 20 کروڑ لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض مقامات پر پارہ 38 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، جس کے سبب کینیڈا کے علاقے بھی گرمی کی زد میں آئیںگے۔ ادھر ریاض میں گرد وغبار کے طوفان سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے کئی علاقوں میں گرد و غبار کے ساتھ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی سے شہری نڈھال ہیں۔