سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں خواتین کے حقوق کیلئے اقدامات قابل ستائش : اوینکا ٹرمپ

,

   

دوبئی ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر جو اپنے والد کی مشیر بھی ہیں اتوار کے دن متحدہ عرب امارات پہونچیں جہاں وہ عالمی خواتین فورم دوبئی کے افتتاح کے موقع پر اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای میں خواتین کے حقوق کیلئے لائے گئے اصلاحات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب خواتین کو آزادی ملتی ہے تو وہ کامیابی کے زینے طئے کرتی ہیں ۔ اپنے خاندان کا خیال کرتی ہیں اور اپنے طبقہ کو ترقی دینے کے ساتھ قوم کو مضبوط بناتی ہیں ۔ دوبئی میں منعقدہ فورم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ دوبئی کے مدینۃ جمیرا میں /16اور /17 فبروری کو یہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے عرب لیبل کی حمایت کی ۔