سعودی عرب: تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے میں توسیع

   

ریاض: سعودی عرب نے تیل پیداوار میں 10 لاکھ بیارل یومیہ رضاکارانہ طورپر کمی کے فیصلے میں مارچ 2024 کے آخر تک توسیع کردی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب تیل پیداوار میں یومیہ دس لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی میں جلد توسیع کرے گا۔دس لاکھ بیارل تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد جولائی 2023 میں شروع ہوا تھا اس کا سلسلہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک جاری رہے گا۔ سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں مذکورہ رضاکارانہ کمی میں توسیع اوپیک پلس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے کی جائے گی۔توسیع کے تحت سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل تیل نکالے گا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تیل منڈی میں استحکام کی خاطر مبینہ اضافی کمی کی بحالی بتدریج کی جائے گی اس سلسلے میں منڈی کے حالات کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے جائیں گے۔