سعودی عرب میں اندرون 10 سالحادثاتی اموات میں 40 فیصد اضافہ

   

ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے سامنے آنے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں گذشتہ دس سالوں کے دوران یعنی 2013ء سے 2022ء کے درمیان ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سڑکوں پر گذشتہ سال 4,555 اموات ہوئیں جب کہ 24,000 سے زائد زخمی ریکارڈ کیے گئے۔ جب کہ 2013ء کے دوران 7,000 سے زیادہ اموات اور 39,000 زخمی ریکارڈ کئے گئے تھے۔ سعودی عرب نے ٹریفک حادثات اوران میں ہونے والی اموات کی شرح کم کرنے ویژن 2030 کیلئے بھی اہداف مقرر کررکھتے ہیں۔