سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے استعمال میں کئی گنا اضافہ

,

   

ریاض۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے تیز رفتار انٹرنیٹ والے ملکوں میں دسویں نمبر پر آنے کے بعدشہریوں میں انٹر نیٹ کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے موبائل انٹرنیٹ رفتار جانچنے والی انٹرنیشنل ویب سائٹ (اسپیڈ یسٹ) کی نئی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار55.71 گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد انٹرنیٹ کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سعودی انفرمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے کہا کہ کورونا بحران سے قبل سعودی عرب میں نیٹ کا فی کس خرچ 600 میگا بائٹ یومیہ تھا جو عالمی تناسب کا دگنا ہے۔کورونا کے باعث احتیاطی اقدامات کے بعد فی کس خرچ 920 میگا بائٹ ہوگیا ہے جو عالمی خرچ سے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔سعودی انفرمیشن اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے۔اس کامیابی سے قبل سعودی عرب 2017 میں 105 ویں نمبر پر تھا۔ اب سعودی عرب موبائل نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنانے میں 500 فیصد سے بھی زیادہ آگے بڑھ چکا ہے۔