سعودی عرب میں ایک ہی دن میں کورونا کے2,840 اور یو اے ای میں 796 کیسیس

,

   

ریاض / دبئی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کورونا وائرس(کوویڈ۔19) کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ سعودی عرب میں نیوز ویب سائٹ ”العربیہ ڈاٹ نیٹ“ کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2,840 کیسیس جبکہ یو اے ای میں 796 کیسیس سامنے آئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے تاحال مملکت میں کوویڈ۔19 کی جملہ تعداد 51,980 ہوگئے ہیں جبکہ فوت ہونے والوں کی تعداد 302 ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کی جملہ تعداد 22,627 ہیں جبکہ 241 افراد فوت ہوگئے ہیں۔

یو اے ای حکومت کی ترجمان ڈاکٹر آمنہ الدہک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے دن بھی اجتماعات سے گریز کریں۔ ڈاکٹر آمنہ نے کہا کہ اگر خاندان کا بھی شخص کوویڈ۔19 سے متاثر ہوجائے تو اس سے خاندان کے دیگر افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر 23 تا 27 مئی تک 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔