سعودی عرب میں بقر عید کی سرکاری اور خانگی اداروںمیں تعطیلات کا اعلان

,

   

ریاض۔سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس سال سرکاری و خانگی اداروں کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تعطیلات جمعرات 23 جولائی دو ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوں گی۔سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست 19 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ خانگی اور بغیر منافع والے سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید الاضحی کی چھٹی چار دن کی ہوگی۔ شروعات بدھ 29 جولائی 8 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوگی۔ خانگی اداروں کے ملازمین پیر تین اگست 13 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔یاد رہے کہ قانون محنت کی دفعہ 25 مطابق اگر تہوار یا قومی دن کی چھٹی ہفت روزہ چھٹی میں مل رہی ہو تو ایسی صورت میں ملازم کو چھٹی سے قبل یا اس کے بعد تلافی کی جائے گی۔