سعودی عرب میں دنیا کا طاقتوربینکنگ نظام

   

ریاض ۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دنیا کا طاقتور ترین بینکنگ نظام ہے۔ سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 کے زیرانتظام ضیافت کے مستقبل کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے انتظامات سعودی وزارت سیاحت نے کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خالد الفالح نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سیاحت، ضیافت اور سرمایہ کاری سے دلچسپی رکھنے والوں اور بین الاقوامی قائدین کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب جی 20 میں شامل ممالک کی اہم اقتصادی طاقت ہے اور یہاں طاقتور عوامی شعبہ ہے۔ ہمارے یہاں توانا قومی ترقیاتی فنڈ ترقیاتی پروگراموں کی فنڈنگ بھی کررہا ہے اور سرپرستی بھی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ایک، ایک حصے میں تبدیلی کا عمل جاری ہے جس کی قیادت نوجوان کررہے ہیں۔ نوجوان قیادت اعلی تعلیم سے آراستہ، پرجوش اور بڑی معلومات رکھتے ہیں۔