سعودی عرب میں سیلابی بارش ، چار بچے ڈوب گئے

,

   

ریاض: سعودی عرب میں آج ایک دل ہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب والد کی نظروں کے سامنے اس کے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے اور وہ دیکھتا رہ گیا۔ باپ خود بھی زخمی ہوگیا۔ جازان کے ’صبیا‘ گورنری میں گاؤں ’ مشلحہ‘میں پیش آئے طوفان کا منظر اطراف میں کھڑے افراد میں سے ایک نے فلمبند کرلیا۔ اس ہولناک منظر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ بچوں کو لے جانے والی کار تیز بارش کے باعث پانی کے تیزبہاؤ کی زد میں آگئی اور ندی میں ڈوب گئی۔ ویڈیو میں کار ڈرائیور کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی واضح ہورہی ہے۔ موسلا دھار بارش میں گاڑی پانی میں بہہ گئی ۔گاڑی میں سوار چار بچوں کی موت ہوگئی اور باپ زخمی ہوگیا۔ ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔
گئیں۔ دو لڑکوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ وادی ابو حتارہ کے اس طوفان نے لوگوں کو افسردہ کردیا۔ اس علاقے میں پندرہ برس سے پانی آ رہاہے۔دوسری طرف سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے پانی کے بہاؤ کے دوران وادیوں اور چٹانوں کو عبور کرنے کیخلاف خبردار کردیا۔محکمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وادیوں اور چٹانوں کو ان کے بہاؤ کے دوران عبور کرنا ایک سنگین غلطی ہے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈاتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ٹریفک سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے عسیر، جازان، نجران، مکہ مکرمہ، الباحہ اور ریاض کے علاقوں میں موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کیا ہے۔