سعودی عرب میں عطریات کی صنعت کے بے تاج بادشاہ کا انتقال

   

ریاض: سعودی عرب کے کاروباری افراد مملکت کے سب سے مشہور تاجر حسین بکری گزاز کے انتقال پر اظہار افسوس کر رہے ہیں جو جمعرات کی صبح دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔حسین گزاز کی نماز جنازہ مکہ میں ادا کی گئی، جو ان کی جائے پیدائش بھی ہے۔حسین گزاز کا شمار سعودی عرب کی پرفیوم کی صنعت میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے تاجروں میں ہوتا تھاوہ 1925 میں پیدا ہوئے تھے۔