سعودی عرب میں ویمن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا اختتام

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں مقامی سطح پرخواتین کی بیڈمنٹن چمپیئین شپ اختتام پذیر ہو ئی۔ اس موقع پر سعودی بیڈ منٹن فیڈریشن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منال عسیری نے شہزادی نورا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسپورٹس افیئرز کی موجودگی میں سعودی خواتین کی چمپئن شپ میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔خواتین بیڈ منٹن کے مقابلے میں شہزادی نورا بنت عبد الرحمن یونیورسٹی کی ٹیم کے کھلاڑی رانا ابو حربش نے پہلا مقام حاصل کیا۔ عزیزہ ناظمی دوسرے اور نادین الیحییان تیسرے مقام پر رہیں۔ ایک اورکھلاڑی حیا المدرع نے بھی تیسرا مقام حاصل کی۔ابتدائی مرحلے میں کھلاڑی ہتون ترکستانی نے پہلا مقام حاصل کیا۔ حوریہ خوج دوسرے نمبر پر، نورا الفریح اور یم الفریح نے تیسرے مقام حاصل کیا۔ٹورنمنٹ میں مجموعی طور پر سعودی عرب کی 60 بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ خواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے فائنل کی میزبانی شہزادی نورا یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔ یہ اپنی نوعیت کا چوتھا ٹورنمنٹ تھا جس میں سعودی بیڈ منٹن فیڈریشن کچھ عرصے کے وقفے کے بعد چمپیئن شپ دوبارہ شروع کی ہے۔