سعودی عرب میں کورونا کیس 6 لاکھ سے متجاوز

   

ریاض : سعودی عرب نے جمعہ کو کووڈ سے مزید 2 اموات کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5628 نئے انفیکشن درج ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ سلطنت میں مصدقہ کورونا کیسوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں کورونا انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ متعدی ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے ۔ سلطنت میں کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 5,58,546 ہوگئی ہے ۔ ابھی تک سلطنت میں 8903 کورونا اموات پیش آئی ہے ۔ سعودی عرب نے حال ہی میں کووڈ تحدیدات پر نظرثانی کی ہے ۔