سعودی عرب میں گاندھی جینتی پر گاندھی جی کو خراج تحسین، سعودی سنگر نے بھجن گایا۔

,

   

ریاض: بابائے قوم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب کے ریاض میں گاندھی جی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایک سعودی گلوکار نے گاندھی جی کے مشہور بھجن وشنواجنا بہترین انداز میں گایا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو گشت کررہی ہے۔ ٹوئٹر صارفین اس کو بیحد پسند بھی کررہے ہیں۔ تاحال اسے 19,000سے زائد افراد نے دیکھا اور 3ہزار سے زائد لوگوں نے اسے لائک کیا۔

https://twitter.com/avimitra/status/1179042609374867456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1179042609374867456&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.com%2Fsaudi-singer-sings-bapus-favourite-bhajan-1646302%2F

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ”واو بہت اچھا گارہے ہیں اور گجراتی زبان پر مشتمل الفاظ ایک دم صاف ہیں۔ بہت بھائی۔“واضح رہے کہ 2اکٹوبر کو گاندھی جی کی یوم پیدائش کا دن ہے۔ اس دن سارے ہندوستان میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔