سعودی عرب: مسجد حرام کے گیٹ پر ایک شخص نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں ایک شخص کار کا کنٹرول کھونے کی وجہ سےاور مسجد حرام کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیزرفتاری سے چلنے والی کار مسجد کے جنوبی حصے کے گیٹ سے ٹکرا گئی۔
A driver rammed his car into Door 89 of the Grand Mosque in Mecca (Masjid al-Haram) at 22:25pm Saudi time.
The driver was arrested and based on video footage posted on social media, local media reports, there were no casualties. https://t.co/CzNKWq5OO5
— Faisal | فيصل (@faisaledroos) October 30, 2020
صبح ساڑھے دس بجے پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کیا جو گاڑی چلا رہا تھا۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ یہ شخص سعودی شہری ہے۔ مبینہ طور پر واقعے کے وقت وہ غیر معمولی حالت میں تھے۔