سعودی عرب کا ’ریاض معاہدہ‘ کی بقیہ شقوں پر عمل درآمد کیلئے زور

   

ریاض : سعودی عرب نے ریاض معاہدہ کے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سمجھوتے میں طے پائے گئے امور کے حوالے سے فوری مثبت جواب دیں۔ مملکت نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درامد مکمل کرنے کا معاملہ زیر بحث لائیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریاض سمجھوتے پر دستخط کے بعد سے سعودی عرب کی حکومت یمن میں امن و استکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔فریقین کے بیچ متعدد امور پر اتفاق رائے اور مفاہمت سامنے آئی۔ ان میں سیاسی، عسکری، سیکورٹی، اقتصادی، سماجی اور میڈیا سے متعلق جارحیت کی تمام صورتیں روک دینا شامل ہے۔سعودی عرب نے ریاض معاہدے کے فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو ختم کریں اور طے پائے گئے میکانزم پر عمل کریں۔ اسی طرح مفاد عامہ میں سمجھوتے کی بقیہ شقوں پر عمل درامد مکمل کریںسعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ اس یمنی حکومت کو سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جس میں جنوبی عبوری کونسل شریک ہو۔