ریاض، 13 جولائی (ایجنسیز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے والد اور قطرکے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں سابق امیرِ قطر کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ کے ساتھ موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اپنی پوری زندگی اپنے وطن اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی اور قطرکی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ تعزیتی پیغام میں شاہ سلمان نے کہا ہم آپ، آپ کے معزز خاندان اور برادر عوامِ قطر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آپ سب کو صبرِ جمیل دے اور ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ رکھے۔ بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی قطر کے امیردیگر افراد کے نام الگ تعزیتی پیغام بھیجا۔