سعودی عرب کی طبی ٹیم کی دارالسلام میں تنزانیہ کے 13 بچوں کی سرجری

,

   

ریاض ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایکشن کی رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے جمعہ کے روز افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں 13 بچوں کی سرجری کی۔ ان میں سے پانچ کیسز میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ دیگر 8 بچوں کے بھی دل کے آپریشن کیے گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تنزانیہ میں سعودی عرب کی طبی ٹیم کی رضاکارانہ مہم کا پانچواں روز تھا جس میں بچوں کے دل کے آپریشن کئے گئے۔سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 55 آپریشن ہوچکے ہیں ، جن میں بچوں کیاوپن ہارٹ کے 23 اور دیگر سرجریوں کے 32 کیسز شامل ہیں۔اس مہم کا مقصد دارالحکومت دارالسلام میں کم آمدنی والے تقریبا 90 افراد دل اور دیگر امراض کے آپریشن کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب کی طبی ٹیمیں دنیا کئی دوسرے پسماندہ ممالک میں بھی رضاکارانہ طبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔