سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کیلئے امدادی سامان روانہ

   

ریاض : سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کیلئے چوتھا امدادی طیارہ ریاض سے روانہ ہوگیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ پر اترنے والے طیارے میں 72 ٹن امدادی سامان موجودہے۔کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یوکرین کی مدد کے لیے روانہ کئے جانے والے طیارے میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور بچوں کا خشک دودھ ہے‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ’امدادی سامان پولینڈ سے یوکرین روانہ کیا جائے گا‘۔