سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

   

ریاض: سعودی عرب نے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ غزہ کے جبالیہ (Jabalia ) مہاجر کیمپ پر دوسرے روز بھی اسرائیل کا فضائی حملہ جاری رہا، حملے میں 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 204 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔