سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبد العزیز کا انتقال

   

ریاض:سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔سعودی شاہی عدالت نے اتوار کو شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل السعود کے انتقال کا اعلان کیا۔سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نماز جنازہ اتوار ہی کے روز ریاض میں ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ جنت کے اعلی مقام کی دعا کی ہے۔