ریاض ۔ 18 ستمبر (ایجنسیز) شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر نے کامیابی سے دو بچوں کییدل کی پیوند کاری کے سلسلے میں کامیاب سرجری کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک شخص نے اپنا دل عطیہ کیا تھا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس طرح سعودی عرب میں پہلی بارٹ ٹرانسپلاٹیشن کیلئے کامیابی سے سرجری کی گئی ہے۔’ایس پی اے’ کے مطابق سرجری کے ذریعہ بارہ سالہ بچے کو دل کی پیوند کاری کے مشکل مرحلے سے گزارا گیا ہے۔ یہ 12 سالہ بچہ اپنے ہارٹ فیل کی تقریباً آخری سٹیج کے قریب تھا۔ اس کیلئے عطیہ کیے گئے دل کی صحت مند پلومنری والو کو استعمال کیا گیا اور کامیاب سرجری کی گئی۔ جبکہ دل کی مکمل ٹرانسپلاٹیشن ایک دوسرے بچے کو کی گئی۔اس پراسس کو طبی زبان میں ڈومینو ہارٹ ٹرانسپلاٹیشن کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے پروسیجر میں صحت مند ٹیشوز استعمال کیے جاتے ہیں۔ جو کسی دل عطیہ کرنے والے کے ہوتے ہیں۔ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔دل کی پیوند کاری کے عمل سے گزرنے والے اس بچے نے ہاسپٹل میں تقریباً چھ ہفتے گزارے ہیں۔ اس کے بعد اس کی سرجری کی گئی۔ اس مریض بچے کو اگرچہ مکمل دل کی پیوندکاری کی ضرورت تھی، مگر اسے پلومنری والو لگا کر ہی ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔سرجری کے دوران دوسرے بچے کی پلومنری والو نے اپنی جگہ تبدیل کر لی تھی۔
جس سے والو کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کیلئے پلومنری والو دوسرے مریض بچے سے لیا گیا۔
اب دونوں بچے صحت مند ہیں۔