سعودی عرب کے ڈراموں میں اسرائیل سے تعلقات کے اشارے

   

جدہ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ماہِ رمضان کے دوران دو ڈرامہ سیریلز نشر کیے جانے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔اسلامی مہینے رمضان میں دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ٹی وی چینلز ناظرین کے لیے خصوصی پروگرامز اور ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں۔لیکن اس بار ماہِ رمضان میں دکھائے جانے والے دو سعودی ڈرامہ سیریلز تنازع کا باعث بن گئے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقبول سیٹیلائٹ نیٹ ورک مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ایم بی سی) سے نشر ہونے والے ان ڈراموں کے نام ’ایگزٹ‘ اور ’امِّ ہارون‘ ڈرامہ سیریل ’ایگزٹ 7‘ شامل ہیں۔