نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مجرمانہ کارروائی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عظیم لوگ ہیں اور وہ امریکہ کی مدد کرنا چاہتے تھے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی چینل فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے صدر بائیڈن کے سعودی عرب کو ’تنہا‘ کرنے سے متعلق بیان کے تناظر میں کہا ’سعودی عرب کو دیکھیں اور دیکھیں کیا ہوا۔ وہ عظیم لوگ ہیں، ہماری مدد کرنا چاہتے تھے۔ وہ (صدر جو بائیڈن) وہاں گئے اور ان سے مْٹھی ملائی۔ آپ کو معلوم ہے کہ مْٹھی کے مصافحے کا کیا مطلب ہے، مجھ سے ہاتھ نہ ملاؤ کیونکہ تمہارے ہاتھ گندے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’ان کی تضحیک کی تھی، آپ کو اس کی سمجھ آ رہی ہے نہ۔ اوہ میں آپ سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو مْٹھیاں ملاتے ہیں۔‘ایک اور سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو سب سے زیادہ ذہین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کے جیسا کوئی بھی نہیں ہے۔