سعودی لڑکیاں اب فٹبال کے میدان میں جوہردکھا سکیں گی

   

ریاض : سعودی عرب اپنی ایک خواتین فٹ بالرز کی قومی ٹیم تشکیل دینے کے ساتھ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دلوا کر بڑے عالمی فٹ بال ایونٹس میں شرکت کے لیے تیار کر رہا ہے۔مملکت میں خواتین کے فٹ بال گیم میں حصہ لینے اور اس کی تربیت وغیرہ حاصل کرنے پر عشروں سے لگی پابندی چند سال پہلے اْٹھائی گئی۔سعودی عرب میں یوں تو گزشتہ چند سالوں کے اندر کئی اصلاحاتی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں لیکن اس سلسلے میں رواں ماہ سعودی فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے خواتین فٹ بال لیگ کے قیام کا اعلان تازہ ترین اور اہم ترین قدم سمجھا جا رہا ہے۔اس اعلان میں کہا گیا کہ خواتین فٹ بالرز کی 16 ٹیمیں ‘ویمنز سوکر لیگ‘ میں شامل ہوں گی۔