سعودی میں مستقل رہائش اب صرف 1.48 کروڑ روپئے میں

,

   

ریاض ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب بیرونی ممالک کے باشندوں کو وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کیلئے 800,000 ریال (1.48 کروڑ روپئے) وصول کرے گی تاہم ایک سالہ قابل تجدید پروگرام کے تحت صرف 18.5 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے جس کے تحت تارکین وطن کو املاک خریدنے کی اجازت ہوگی جو بغیر کسی سعودی اسپانسر کے تجارت کیلئے بھی کارآمد ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد مملکت میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔