سعودی میں کورونا وبا کے دوران بچوں کی سائبر ہراسانی کے واقعات میں اضافہ

   

ریاض: سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران سائبر جرائم بالخصوص بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نورا بنت محمد الحقبانی نے انکشاف کیا ہے کہ کمیشن کو بچوں کے حقوق سے متعلق 697 شکایات موصول ہوئیں۔ یہ تمام شکایات کورونا کی وبا کے دنوں میں ملی ہیں۔الحقبانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کو اس عرصے کے دوران سائبر ہراسانی سے متعلق شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانی حقوق کمیشن نے سوشل میڈیا سائٹوں پر متعدد خلاف ورزیاں بھی نوٹ کیں اور ان کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی۔